لوک سبھا میں انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف تحریک مراعات اور ان کے جونئیر وزیر رام شنکر کٹھیریا کی مبینہ نفرت انگیز تقریر کے علاوہ صدر نشین کے خلاف پر شور نعرے بازی کے دوران لوک سبھا کا کارروائی ملتوی کرنا پڑی حالانکہ اسپیکر سمترا مہاجن نے اراکین کو اظہار خیال کا موقع
دینے سے اتفاق کیا تھا۔
صددر نشیں کے خلاف نعرے بازی پر اعتراض کرتے ہوئے محترمہ مہاجن نے کہا کہ وہ وقفہ سوالات میں خلل کی اجازت نہیں دیں گی کیونکہ وہ ہر کسی کو اظہار خیال کا موقع دے چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کت کے خلاف نعرے بازی کے باوجود وہ ہر کسی کو ایک ایک منٹ بولنے کا موقع دے سکتی ہیں۔